زیر زمین پانی کے استعمال پر قیمت مقررکرنےکے فیصلے کیخلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستوں پر جلد سماعت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے 6 دسمبر 2018 کو زیر زمین پانی کے استعمال کی ایک روپیہ فی لیٹر قیمت ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

منرل واٹر کمپنیز کی جانب سے زیر زمین پانی کی ایک روپیہ قیمت کے خلاف نظر ثانی درخواستیں دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے ایک لیٹر زیر زمین پانی پر ایک روپیہ قیمت عائد کی گئی تھی،6دسمبر کے حکم نامے میں حقائق کو مد نظر نہیں رکھا گیا،عدالتی فیصلے سے مشروبات اور منرل واٹر کی صنعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے سے معیشت پر برے اثرات اور مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کے لیے درخواستوں کے جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔