سندھ میں مشیروں کی تعیناتی کے معاملے پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ میں ٹھن گئی۔
ذرائع کے مطابق گورنرعمران اسماعیل نے اعجاز جاکھرانی کو وزیراعلیٰ کا مشیر بنانے سے متعلق سمری روک دی۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گورنر کی جانب سے مشیر کی تعیناتی کے لیے بھیجی گئی سمری روک لی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر سندھ رہنما تحریک انصاف امید علی جونیجو کو مشیر بنانا چاہتے ہیں اوراس تقرری کی سمری ڈھائی ماہ سے وزیراعلیٰ سندھ نے روک رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کوششوں کے باوجود گورنر سندھ کو نہ مناسکے جب کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی گورنر سندھ کے رویے سے شدید ناراض ہے۔