مسلم لیگ ن کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے صدرامیرمقام نےمرادسعیدکو1ارب روپےہرجانے کانوٹس بھجوادیا۔
امیر مقام نے یہ نوٹس مراد سعید کو بذریعہ وکیل بھجوایا،نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید نے کےپی میں ایک شاہراہ الپوری بشام روڈN-90کےتعمیرکےسلسلےمیں الزامات لگائے ۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہالزامات سراسرجھوٹ،من گھڑت اوربےبنیادہیں،ہمارےموکل کی ساکھ کوملکی ،غیرملکی سطح پر نقصان پہنچانےکی کوشش کی گئی۔
امیر مقام کے وکلا نے کہا ہے کہمرادسعیدمزید ایسے پروگرام نشرکرنابند کردیں،بصورت دیگرمراد سعید کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔