قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو

بے نامی جائیدادوں سے متعلق قانون میں ترمیم کا فیصلہ

بے نامی جائیدادوں سے متعلق قانون کا عمل مزید تاخیرکا شکارہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بے نامی جائیدادوں کےقانون کے رولز میں ترامیم وفاقی کابینہ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے بے نامی قانون کے رولزمیں ترامیم تجویز کر دیں،ترامیم کو منظوری کےلیے دوبارہ کابینہ کے پاس بھجوایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ سے منظوری کے بعد اسے پارلیمنٹ سے دوبارہ منظور کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ نے بے نامی جائیدادوں سے متعلق بل کی 2 سال قبل منظوری دی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رولز کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لجیسلیٹیو سے بھی لی جائے گی،وفاقی حکومت کو بے نامی جائیداد ضبط کرنے کا اختیار ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیم کے بعدبے نامی جائیداد پر1سے 7سال تک قید ہوسکے گی۔