وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے عبدالعلیم خان کا تمام 6 وزارتوں سے استعفیٰ منظور کیا ہے۔ ان کی جگہ پر وزیر قانون راجہ بشارت کو بلدیات کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کو نیب نے گرفتار کیا تھا جس کے تھوڑی ہی دیر بعد انہوں نے بطور وزیر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
عبدالعلیم خان پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر ہونے کے ساتھ بلدیات سمیت 6 اہم وزارتیں چلا رہے تھے۔