وعدہ معاف گواہ نےمنی لانڈرنگ سے متعلق بیان ریکارڈ کرا رکھا ہے۔فائل فوٹو
وعدہ معاف گواہ نےمنی لانڈرنگ سے متعلق بیان ریکارڈ کرا رکھا ہے۔فائل فوٹو

نیب افسران نے غیر مشروط معافی مانگ لی

سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی عدالت میں بغیراجازت پیشی اور مناسب حفاظتی اقدامات نہ کرنے پرنیب افسران ڈی ایس پی سیکیورٹی، ونگ ڈائریکٹر، کیس افسر اور تفتیشی مقدمہ نے احتساب عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت نے آئندہ اس حوالے سے نیب افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس واپس لے لیے ہیں۔
واضح رہے علیم خان کو ججز کمپاؤنڈ سے لانے پر نیب کے چار افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے کل ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔
نوٹس میں کہا گیا تھا کہ علیم خان کو جوڈیشل کمپلیکس میں بغیر اجازت ججز کمپاؤنڈ سے لایاگیا جس کی وجہ سے خصوصی عدالتوں کے ججز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ ججز کمپاؤنڈ سے لانے کی وجہ سے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی وہیں سے داخل ہوئی، علیم خان اور کارکنوں کے ججز کمپاؤنڈ سے داخلے کے باعث پودوں اور نایاب دروازے کو نقصان پہنچا۔
علیم خان کی وجہ سے کارکنوں کی بڑی تعداد ججز چیمبرز کے پاس جمع ہوئی، سیاسی نعرے بازی کی۔
نوٹس کے مطابق قانون کی پامالی پر متعلقہ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی نیب کو جواب کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔