علیمہ خان کی فائل فوٹو
علیمہ خان کی فائل فوٹو

ایک اور ڈیڈ لائن گزر گئی۔علیمہ خان نے جرمانہ جمع نہ کرایا

ایک اور ڈیڈ لائن گزر گئی، علیمہ خان نے ٹیکس جرمانہ جمع نہ کرایا۔ 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کی بقایا رقم جمع کرانے کیلئے 7 فروری کی مہلت دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ادائیگی کیلیے 7 فروری تک مہلت دی تھی، علیمہ خان نے 13 جنوری کو 73 لاکھ روپے کی ادائیگی کی، انہوں نے بقایا 2 کروڑ 21 لاکھ کی رقم تاحال ادا نہیں کی۔

علیمہ خان نے بقایا ٹیکس کی ادائیگی کیلئے 21 جنوری تک مہلت مانگی تھی، بعد میں ایف بی آر نے 21 جنوری کے بعد 7 فروری کے لئے ٹیکس ادائیگی کا نوٹس دیا تھا۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ جرمانے کی بقیہ عدائیگی سے متعلق علیمہ خان سے قوانین کے مطابق ریکوری کریں گے۔

چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ 2کروڑ 94 لاکھ 15ہزار 6سو جرمانے کی کل رقم میں سے علیمہ خان نے 25 فیصد ٹیکس ادائیگی کردی ہےاور قوانین کے مطابق بقیہ ریکوری کریں گے، علیمہ خان کے خلاف بھی قوانین کے مطابق ہی کارروائی کی جارہی ہے

یاد رہے علیمہ خان نے دبئی میں 28 لاکھ 78 ہزار درہم سے زائد مالیت کا فلیٹ خریدا تھا۔ ایف بی آر نے علیمہ خان پر ٹیکس اور جرمانہ کی مد میں 2 کروڑ 94 لاکھ 15 ہزار 600 روپے عائد کئے تھے۔