پاکستان اسرائیل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین سے متعلق پیغام
پاکستان اسرائیل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین سے متعلق پیغام

وزیراعظم نے این آر او سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سابق سینئر وزیر علیم خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے این آر او سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔
دریں اثنا وزیراعظم نے عوام تک حکومتی مؤقف مثبت انداز میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

واضع رہے کہ چند روز سے ٹی وی ٹاک شو میں نواز شریف سے این آر او اور ڈیل کے حوالے سے دعوے کیے جا رہے تھے اور کہا جا رہا تھا کہ نواز شریف علاج کیلیے لندن چلے جائیں گے۔