سجاول کے گائوں میں واقع اس اسکول میں کوئی نہیں پڑھ سکا۔فائل فوٹو
 سجاول کے گائوں میں واقع اس اسکول میں کوئی نہیں پڑھ سکا۔فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کوآئوٹ کرنے کے لیے فاطمہ بھٹو کو لانے کی تیاریاں

سندھ  میں پیپلز پارٹی کوآئوٹ کرنے کے لیے فاطمہ بھٹو کو اہم رول دینے کی تیاریا ں شروع ہو گئیں کہ بلاول بھٹو بھی حیران پریشان رہ جائیں گے۔

سندھ سے پیپلز پارٹی کو آئوٹ کرنے کی ایک اور کوشش ،پیپلز پارٹی کے نام سے فاطمہ بھٹو کی ایک اورسیاسی جماعت لانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق نئی جماعت میں پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی سابقہ یا لاحقہ لگا یا جائے گا ،مجوزہ سیاسی جماعتوں کو طاقت ور سیاسی حلقوں اور قوتوں کی حمایت بھی حاصل ہو گی ۔

فاطمہ بھٹو سیاسی جماعت بنانے سے گریزاں ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ وہ تعلیم کے شعبے میں اپنے کام کو آگے بڑھائیں ۔
مقتدر حلقوں سمیت اہم سیاسی حلقے چاہتے ہیں کہ فاطمہ بھٹو سیاست میں آئیں کیونکہ وہ ہی پیپلز پارٹی کو سندھ کی سیاست سے آئوٹ کر سکتی ہیں ۔

فاطمہ بھٹو اس وقت لندن میں موجود ہیں ،نئی جماعت بنانے کے لیے ایک طرف کاغذی کارروائیاں جاری ہیں تو دوسری طرف غنوی بھٹو فاطمہ بھٹو کو منانے کی کوشش کر رہی ہیں۔