مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شیداٹلی کی ہمیشہ کی طرح موجودہ سسٹم کولپیٹنے کی سازش کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔
وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےرانا ثناءاللہ کاکہنا تھا کہ شیدا ٹلی کی اپنی سیٹی بجنےوالی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پی اے سی کے چیئرمین ہیں اور رہیں گے، شیخ رشید بال ٹھاکرے بننے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیدا ٹلی کوچیلنج ہےدم ہےتوشہبازشریف کوپی اے سی کےچیئرمین سےہٹا کردکھائے،اگرشہباز شریف چیئرمین پی اےسی نہیں رہیں گےتو پھرشیدا ٹلی پارلیمان میں نہیں رہے گا۔