پولیس گروپ کے 50 افسروں کی گریڈ 19 میں ترقی

وفاقی حکومت نے پولیس گروپ کے گریڈ 18 کے 50 افسروں کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی،پو لیس افسروں کو ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر ترقی دی گئی ہے،ترقی پانے والے کئی افسروں کے تبادلے بھی کر دیے گئے ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسروں کی ترقی کے نو ٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بی ایس 19کے ایکٹنگ چارج آفیسر شیراز نذیرجو سندھ گورنمنٹ کے تحت خدمات سرانجام دے رہے ہیں کو گریڈ 19میں ترقی دی گئی ہے وہ ترقی کے بعد بھی سندھ حکومت کے تحت ہی کام کرتے رہیں گے ۔

گریڈ 18 سے گریڈ19میںترقی پانے والے دیگر افسران میں کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر ، توصیف حیدر ، کامران عادل ، غلام مبشر میکن ،فلائٹ لیفٹیننٹ قیصر بشیر مخدوم ، عطاء اللہ چانڈیو ، سید حشمت کمال، کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، منتظر مہدی ، کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ، اعتزاز احمد گوریا، عصمت اللہ، عمران کشور، قاسم علی، کرام اللہ، میاں سعید احمد، کیپٹن (ر) محمد الیاس، سرفراز نواز، اسد سرفراز خان، کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءشامل ہیں۔

وفاقی حکومت کےاحکامات پر ترقی پانے والوں میں نجیب الرحمن بگوی، محمد انور کھیتران، محمد عمر فاروق سلامت، امیر عبداللہ خان نیازی، سید محمد وصی حیدر ، عرفان اللہ خان، وحید الرحمان خٹک، مصطفیٰ حمید ملک، محمد طارق خلجی، سہیل احمد شیخ ، آغا بابر گل، آیاز احمد بلوچ، کیپٹن (ر) مستنصر فیروزبھی شامل ہیں۔

پولیس گریڈ کے محمد ندیم ، عباس مجید خان مروت ، عدیل حسین چانڈیو، شبیہہ حسین ، مفخر عدیل،محمدذیشان رضا، محمد حسن اقبال، سید علی آصف ، دلاور خان بنگش ، زیب اللہ خان، عتیق اللہ خان وزیر، محمد حسین، سجاد خان، شوکت علی کھٹیان، سید محمد عباس رضوی اور علی شیر جکھرا نی کو بھی گریڈ 18سے گریڈ19میںترقی دی گئی ہے۔