رحیم یار خان میں تیز رفتار پولیس وین کی ٹکر سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
ضلعی پولیس کے مطابق گزشتہ روز سردار گڑھ کے علاقے میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ ماراتھا اورواپسی پر تیز رفتاری کے باعث پولیس موبائل کی ٹکر سے راہ گیر عبدالغفار موقع پر ہی ہلاک ہو گیاتھا جس پر اہل علاقہ نے قومی شاہراہ بند کرکے احتجاج کیاتھا۔
اعلی حکام کی جانب سے احتجاج اور قتل کافوری نوٹس لیکررپورٹ طلب کی گئی تھی جس پرضلعی ڈی پی او عمرسلامت کی ہدایت پر تھانہ رکن پور کے سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملزمان کو آج عدالت میں پیش کرکے ان کاریمانڈ حاصل کیا جائےگا۔