ملک بھر میں دس ارب درخت لگانے کے منصوبے تحت وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں پودا لگا کر “پلانٹ فار پاکستان مہم” کا افتتاح کردیا اور لیزپردی گئی جنگلات کی زمینیں فوری واپس لینےکی ہدایت بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم وزیراعظم کی ایک روزہ دورے پر ہیڈبلوکی پہنچے اور پودا لگا کر “پلانٹ فار پاکستان مہم” کا افتتاح کردیا۔
وزیراعظم عمران خان کو متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ہیڈ بلوکی کے مقام پرنیا جنگل آبادکیاجائےگا۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پلانٹ فور پاکستان پروگرام کا آغازکررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مافیا سے زمین واگزارکرا کرپارکس بنائیں گے، آلودگی کے خلاف جنگ آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔