وزارت داخلہ نے نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکی استدعا مسترد کردی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ اکتوبرمیں ای سی ایل سےنام نکالنےکی درخواستیں وزارت داخلہ کودی گئی تھیں اور نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے درخواستیں الگ الگ جمع کرائی تھیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ درخواستیں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت پررہائی کے وقت جمع کرائی گئیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایگزٹ فرآم پاکستان رولز2010کےرول 2میں بیان کردہ وجوہات ہم پرلاگونہیں ہوتی اورکسی معاشی جرم،دہشتگردی یا اس کی سازش جیسے جرم میں ملوث نہیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ نے تینوں شخصیات کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔