عدالت نے رمشا قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم ذوالفقاروسان کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رمشا قتل کیس کے مرکزی ملزم ذوالفقار وسان کو ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
عدالت نے ملزم ذوالفقار وسان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
خیال رہے کہ 6 فروری کو صوبہ سندھ کے علاقے خیرپور میں رمشا نامی لڑکی کو کاری قرار دے کر قتل کرنے والے مرکزی ملزم ذوالفقاروسان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔