فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان اورولی عہدشیخ محمدبن زید کے درمیان ملاقات

وزیراعظم عمران خان کے دبئی پہنچنے پرابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے خصوصی طورپران کا استقبال کیا۔
وزیراعظم عمران خان اورابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی بات چیت کی۔
وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری، وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی ، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین بھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیراعظم شیخ راشد المکتوم نے دورے کی دعوت دی ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ جس میں اصلاحات کے ذریعے گورننس میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق  ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان آئی ایم ایف سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے جس سے ان کے مؤقف سمجھنے کا موقع ملے گا اور ہمیں بھی اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ملے گا۔