پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز بچی کے باپ بن گئے،نومولود بچی عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق نومولودبچی کوپیدائش کےفوراًبعدانتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کردیاگیا ہے ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزنے بچی کی زندگی بچانےکیلیےوالدین کوفوری طور پر آپریشن کرانےکی ہدایت کی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے پیدائش سےپہلے فیملی کوبچی کےغیرمعمولی سیریس ہونےکابتادیاتھا،حمزہ شہباز کوبھی بچی کی پیدائش سےپہلے اس کی حالت بتا دی گئی تھی۔
واضع رہے کہ حمزہ شہبازنے27نومبر کو لندن آنا تھا ، ای سی ایل میں نام ہونےکےباعثنہیں پہنچ سکے تھے،حمزہ شہباز 3 فروری کو لندن آئے جہاں انہیں 13 فروری تک رہنےکی اجازت ہے۔