وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)
وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)

ماضی میں ٹیکس حکمرانوں کی عیاشیوں پرخرچ ہوتارہا۔وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ اسلامی دنیا میں بھی اس طرح کی کانفرنس ہو رہی ہے، 60کی دہائی میں پاکستان ترقی کرتا ہوا ملک تھا،بدقسمتی سےپاکستان ترقی کی رفتاربرقرارنہیں رکھ سکا۔

وزیر اعظم نے ورلڈگورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ لوگ ماضی کی حکومتوں پراعتمادنہیں کرتےتھے اس لیے وہ ٹیکس نہیں دیتےتھے،قوموں کی تاریخ میں نشیب وفرازآتےرہتے ہیں،ماضی میں ٹیکس حکمرانوں کی عیاشیوں پرخرچ ہوتےرہے،ترقی کی بنیاد ہی بہترطرزحکمرانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیرات میں ہم بہت آگےاورٹیکس دینےمیں بہت پیچھےہیں،جب لوگ اتنےاچھےہیں توٹیکس کیوں ادانہیں کرتے،کرپشن سےٹیکس کا پیسا چوری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات مشکل ہیں مگرضروری ہیں،جب آپ اصلاحات کرتےہیں تولوگوں کومشکلات کاسامناکرنا پڑتاہہے،معاشی اصلاحات کررہےہیں،سرمایہ کارپاکستان کا رخ کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کے بعد اسپتال بنانے پرتوجہ دی میری والدہ کاانتقال کینسرکےباعث ہواتواحساس ہواپاکستان میں کینسرکاکوئی اسپتال نہیں،یہ بھی بتاناچاہتا ہوں کہ میں پاکستان کےلیےکیاچاہتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ یواے ای کی ایئرلائن کو پی آئی اے نے معاونت کی تھی،جب آپ شکست مان لیتے ہیں تب ہی آپ کوشکست ملتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنےٹیلنٹ کوآگے لانا ہوگا،میں نے اپنئ غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔

وزیر اعظم نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہو کہا کہ یہ پاکستان میں سرماریہ کا بہترین موقع ہے اسے ضائع نہ کریں۔