خانقاہ ڈوگراں میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیوی نے طلاق نہ دینے پر شوہر کی پٹائی کر دی اور بچے بھی ساتھ لے گئی، شوہر انصاف کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔
خانقاہ ڈوگراں کا رہائشی محمد اشفاق اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ اس کی اہلیہ عذرا نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
معذور محنت کش محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ اس کی اہلیہ پہلے بھی اس پر تشدد کرتی رہتی تھی، اس مرتبہ طلاق لینے کے لئے وہ تین نامعلوم افراد کے ہمراہ مجھے ڈنڈوں سے مار کر زبردستی مجھ سے طلاق لکھوا لی جبکہ میرے بچے بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے۔