پاکستان نے کہا ہے کہ کلگام میں5معصوم کشمیری لڑکوں کی شہادت سفاک ترین عمل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت حواس باختہ ہو کر کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ،بھارتی فورسزانسانی اقداراورہرضابطے کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات کےلیےعلاقائی کانفرنس کل شروع ہوگی،دو روزہ کانفرنس وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہوگی۔
ترجمان کا مزید کہا تھا کہ کانفرنس میں افغانستان،ایران،قازقستان،کرغزستان،تاجکستان،ترکمانستان،ازبکستان شرکت کریں گے۔کانفرنس کااسلام آباد میں انعقاد علاقائی تعاون کیلیےپاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا ثبوت ہے۔