مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے حکومت نہیں چل رہی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کےلیے ادھراُدھرکی باتیں کررہی ہے کہ شہبازشریف نےنیب افسران کی سرزنش نہیں کی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےایازصادق کا کہناتھا کہ اگرپی اےسی اجلاس میں نیب کی سرزنش ہوتی تووہاں موجودپی ٹی آئی ممبران نہ بولتے۔
انہوں نےکہا کہ علیمہ باجی کا نام لیا گیاتوعمران خان کوغصہ آگیا، شیخ رشید کی اسپیکرکےلیے استعمال کی گئی زبان مناسب نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہاس وقت علیم خان کوگرفتارنہیں کرنا چاہیے تھا۔