سفیر واپس بلوانے کے معاملے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی لیں گے،وزیرخارجہ
سفیر واپس بلوانے کے معاملے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی لیں گے،وزیرخارجہ

آئی ایم ایف کیساتھ بنیادی نکات پراتفاق ہو گیا۔شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا آئی ایم ایف کیساتھ بنیادی نکات پراتفاق ہو گیاہے،تکنیکی تفصیلات جلدطےہونگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اوروفد کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات مفید رہی، آئی ایم ایف کے ساتھ اشتراک کا فیصلہ ہوا ہے،ہماری اور آئی ایم ایف کی سوچ میں خاصی مطابقت پائی جاتی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ورلڈ سمٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے اپنا وژن رکھا،وزیر اعظم کے وژن کو ورلڈ سمٹ میں بہت سراہا گیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم عنقریب مل کر ایک پروگرام مرتب کریں گے، پروگرام میں کم آمدنی والے طبقات کےتحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی لبنانی ہم منصب سعد رفیق الحریری سے بہت اچھی نشست رہی،ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی،وزیراعظم نےسعد الحریری سےکہا کہ پاکستان میں جو دو این آر او ملےتھےان کا تجربہ اچھا نہیں رہا، اب ملک میں کوئی نیا این آر او نہیں ہو گا۔