شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے
شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو ابھی عمران خان کے ہاتھ نہیں لگے۔شیخ رشید

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بغیر کوئی این آراونہیں ہوسکتا اورعمران خان نے این آراوکا صحفہ ہی پھاڑدیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو عمران خان کے ہاتھ نہیں لگے، جب لگیں گے تب ان کی چیخیں لال حویلی تک آئیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف، مریم نواز اور آصف زرداری کے این آر اومانگنے کا کوئی ثبوت نہیں ۔ پرویزمشرف کے ساتھ بھی این آراو شہبازشریف نے کیا تھا، اب بھی یہی کررہے ہیں، وہ اپنے بھائی کوسیاست سے مائنس کرنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر وہ سچے ہیں تو میرے ساتھ ٹی وی پرآجائیں، مسلم لیگ ن بیماری پر سیاست کررہی ہے انہوں نے ماضی میں بھی ایسا کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ مہنگائی سے عوام کی زندگی انتہائی مشکل ہوگئی ہے، عوام کے جذبات سے عمران خان کو آگاہ کردیا ہے، کابینہ کے اجلاس اپنا بل بھی لے کر گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزرات قانون کا خط موجود ہے جس کے مطابق وزیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا ممبربن سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ملزم اورمیں صادق اورامین ہوں، شہبازشریف اگر چیئرمین پی اے سی نہیں ہوں گے تومیں وہاں بھیجنے پربھی نہیں جائوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جواسمبلی میں پہلی بار آئے اسے قانونی عہدے نہیں دینا چاہیے کہ اسے قانون کا علم نہیں ہوتا اور جیسا بتایا جاتا ہے ویسے ہی وہ کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس جس کا نام نیب میں ہے وہ نیب قانون میں تبدیلی کے لیےاندرسے ایک ہیں لیکن یہ نہیں بدلنے دیں گے، احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ چالیس کی فہرست میں آصف زرداری کا نام بھی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے لیے پہلا سال مشکل ہے، وہ بہت محنت سے کام کررہا ہے، آگے آسانی ہے، جوکام کرے گا وہی کابینہ میں رہے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کے کرائے مزید بڑھائیں گے، جناح اورسرسید وی وی آئی پی ٹرینیں چلائوں گا، تمام ٹریکوں کا ٹینڈردیں گے، سو دنوں میں بیس ٹرینیں چلائی ہیں اور اتنی اور چلانی ہیں، ریلوے کا پہیہ چل پڑا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں محنت کرتی تو اب وہاں تحریک انصاف کی حکومت ہوتی۔ یہ پیپلزپارٹی کی وہاں بھی آخری باری ہے۔