اسپیکر نے شہباز شریف کی 3قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کردی
شہباز شریف نے خود ان کمیٹیوں سے رکنیت ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔
حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا ایسی صورت میں یہ درخواستیں پیش رفت کے قابل نہیں رہیں، وکیل اپوزیشن لیڈر
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 3قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کردی۔
قومی اسمبلی سیکٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئےنوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر نے شہباز شریف کی درخواست پران کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کی۔
شہباز شریف کی جن قائمہ کیمیٹیوں کی رکنیت ختم کی گئی ہے ان میں قانون وانصاف ،اطلاعات ،امور کشمیر کمیٹیوں کی رکنیت شامل ہے۔
واضع رہے کہ حکومت اورشیخ رشید نے شہباز شریف کوپی اے سی سے ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے لیکن اس پر ابھی تک اسپیکر نے کوئی عمل نہیں کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں اور وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔