محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے کہ آج سے کراچی میں دوبارہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہےجس سے موسم مزید سردہوجائےگا۔
محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمال مشرقی علاقوں سے چلنے والی تیز ہواؤں سے سردی میں اضافہ نہیں ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 55فیصد ہے۔