فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر سے وفد کی ملاقات۔ایم کیو ایم کی رنجشیں دور

 گورنر سندھ کی کوشش سے ایم کیوایم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رنجشیں دور ہوگئیں ۔

ایم کیوایم کے وفد کی صدر سے ملاقات میں آگے بھی مل کر کام کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے تین رکنی وفد نے سینئر ڈپٹی کنوینئرعامرخان کی سربراہی میں صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی جبکہ ان کے ہمراہ  کنور نوید جمیل اور فیصل سبزواری بھی موجود تھے۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں میں سندھ میں مل کر اپوزیشن کا کردار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایم کیو ایم نے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ صدر مملکت سے ملاقات میں دونوں جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے کراچی پیکج کے اعلان پر بھی اتفاق کیا۔

تحریک انصاف نے کراچی پیکج میں میئر کراچی وسیم اختر کی سفارشات کو بھی شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔