پنجاب میں پاور،فرٹیلائزر،سی این جی،ٹیکسٹائل ودیگرشعبوں کوگیس سپلائی روک دی گئی۔
ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ کارگو جہاز کی آمد میں تاخیر سے آر ایل این جی کی سپلائی کم ہوگئی،سپلائی 600ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہوکرصرف 200رہ گئی۔
ترجمان سوئی ناردرن نے بتایاکہ موسمی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو کل بھی کارگو کا لنگر انداز ہونا مشکل ہوگا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی گیس فراہمی بحال کردی جائے گی، ذرائع کے مطابق پاورسیکٹر کوگیس نہ ملنے سے بجلی بحران بھی سراٹھا سکتا ہے۔