سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔فائل فوٹو

مرغی چور کی ضمانت کا معاملہ۔کیس سماعت کے لیے مقرر

مرغی چوری کے الزام میں گزشتہ ایک سال سے اڈیالہ جیل میں قید محمد زاہد کی ضمانت کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کیس 12 فروری کو سماعت کے لیے مقررکردیا۔

جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ دو رکنی بینچ میں جسٹس قاضی فائز شامل ہیں۔ ملزم نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

محمد زاہد پر اس کے مالک سجاد نے 15 مرغیاں چرانے کا الزام لگایا تھا۔ ملزم پر ایف آئی آر ہونے پراسے پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس نے 380/457 (پی پی سی 1860) کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی جو قابل ضمانت جرم ہے۔

ملزم نے گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست جمع کرائی جسے مجسٹریٹ کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ نے بھی مسترد کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔