پیپلز پارٹی کے سینیٹرمولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کا خود آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ٹیم پرعدم اعتماد کا اظہار ہے۔
حکومت کا آئی ایم ایف کے پاس جانے پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ
عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو خود چل کر آئی ایم ایف کے پاس گئے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا وزیراعظم کا نہیں، وزیرخزانہ کا کام ہے،وزیراعظم کا خود آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی معاشی ٹیم کی ناکامی کا اعتراف ہے۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانے کوبھیگ مانگنا سمجھتے تھے،خود گئے تو کیا مانگا؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو اپنے وزیرخزانہ پر بھروسہ کرنا چاہیے تھا۔