خوشحال خان ایکسپریس کی جیکب آباد کےقریب3بوگیاں پٹری سےاترگئیں۔
ریلوےذرائع کے مطابق کوئٹہ:خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاورجارہی تھی ،ٹرین کی رفتار کم ہونے کے باعث تمام مسافرمعجزانہ طور پرمحفوظ رہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر کوئٹہ ریلوے ٹریک پرٹریفک معطل ہوگئی ہے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی لوکو شیڈ روہڑی سے امدادی کرین روانہ کر دی گئی ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق بگیوں کو پٹڑی سے ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے کام مکمل ہوتے ہی ریلوے ٹریک کو بحال کر دیا جائے گا۔