وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے عمران خان سے ملاقات میں کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے شریف خاندان کو معافی دلوانا ان کی غلطی تھی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری سے ملاقات کی،’لبنانی وزیراعظم سعد حریری کوئی این آر او نہیں کرائیں گے۔
فواد چوہدری کے مطابق سعد الحریری سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے لبنانی وزیراعظم کو بتایا کہ پھر سے نواز شریف کو این آر او دینے کی بازگشت ہے جس پر سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ مشرف سے شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی۔
وزیر اطلاعات کے مطابق سعدالحریری نے بتایا کہ شریف خاندان نے ایک کمٹمنٹ بھی پوری نہیں کی جس پر انہیں سخت شرمندگی ہوئی۔