حکومت کا کوئی رخ اور کوئی سمت نہیں،گزارا کیا جارہاہے۔فائل فوٹو
حکومت کا کوئی رخ اور کوئی سمت نہیں،گزارا کیا جارہاہے۔فائل فوٹو

این آر او کے لیے کبھی سعد الحریری سےرابطہ نہیں کیا۔خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نےکبھی این آر او کے لیے سعد الحریری سےرابطہ نہیں کیا،ہمیں کسی این آر او کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ہے کیا کہ ہم ان سے این آر او لیں یہ لوگ کسی کوڈیل یا ڈھیل نہیں دے سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے این آر او تواپنی بہن کودیا ہے،پہلے عمران خان نے اب ان کی بہن نے ایمنسٹی سےفائدہ اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کی مطابق نوازشریف کونگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا جائے،نوازشریف دل کے مریض ہیں، ان کو سروسزاسپتال لےجایا گیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف اللہ کے سوا کسی کے سامنے سرنہیں جھکائے گا،امید ہےنوازشریف کوعدالت سےضمانت مل جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےجتنےنعرے لگائےان سے یوٹرن لیا، حمزہ شہبازرات کی تاریکی میں کسی سے ملنے نہیں گئے۔