وکلا کی گرفتاری کے لیے چادراور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔فائل فوٹو
وکلا کی گرفتاری کے لیے چادراور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔فائل فوٹو

علی احمد کرد نے ملک میں خون خرابے کی پیش گوئی کردی

معروف قانون دان علی احمد کرد نے کہاہے کہ یہ ملک اب خون خرابے کے بغیر نہیں چلے گا ، اس ملک میں انقلاب آنا چاہیے اور دعا کریں کے وہ کسی خون خرابے کے بغیر آئے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ایک ایک آدمی نہیں بولے گا ، اس ملک میں کچھ نہیں ہوگا،یہ ملک صرف عمران خان ، نواز شریف اور آصف زرداری کانہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےعلی احمد کرد نے کہا کہ یہ ملک صرف عمران خان ، نواز شریف اور آصف زرداری کانہیں،اس ملک میں جتنے بڑے بڑے لوگ ہیں ، وہ ڈرائنگ رومز میں بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا  یہ ایک لاکھ آدمیوں کا ملک ہے جوایلیٹ کلاس کے ہیں،غریب توٹیل پر رہنے والے ہیں ، اس ملک میں غربت جس انداز میں جارہی ہے کہ لوگ بڑی مشکل سے اپنے بچوں کیلئے روٹی حاصل کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہر شخص کے زبان پر یہ سوال ہے کہ اس ملک میں کیاہورہا ہے؟ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بعد اس ملک میں کچھ نہیں رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں قانون سازی صرف امیر طبقے کیلئے ہوتی ہے ، آئی ایم ایف کے پاس جانا حکومت کی کوئی مجبوری نہیں ہے ،حکومت لوگوں کو یقین دلائے کہ وہ لوگوں کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک اب خون خرابے کے بغیر نہیں چلے گا ، اس ملک میں انقلاب آنا چاہئے اور دعا کریں کے وہ کسی خون خرابے کے بغیر آئے جب تک ایک ایک آدمی نہیں بولے گا ، اس ملک میں کچھ نہیں ہوگا