سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وفود کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم بھی پہنچ گئی، سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے جبکہ دورے کی کوریج کے لئے سعودی میڈیا کے وفد کی بھی آمد ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا وزیراعظم ہاؤس میں قیام کا امکان ہے جبکہ تمام سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے وفود کے لیے اسلام آباد کے دو بڑے نجی ہوٹل مکمل اور دو ہوٹل جزوی طور پر بک کر لیے گئے ہیں۔
محمد بن سلمان کی ورزش کا سامان، فرنیچر اور ضروری اشیا کے پانچ ٹرک مقامی ہوٹل پہنچا دیے گئے ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سولہ فروری کو پاکستان پہنچیں گے اور ان کا دورہ دو روزہ ہو گا۔ سعودی سفیر کے مطابق محمد بن سلمان بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔