کے پی حکومت کاوفاق سے بجلی کے خالص منافع کی رقم کا تقاضا

مالی مشکلات سے دوچار خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے بجلی کے خالص منافع کی مد میں واجب الادا رقم کا تقاضا کر دیاہےتاکہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کوآگے بڑھایاجاسکے۔

صوبائی حکومت نے وفاق کو کہا ہے کہ وفاق بجلی کے خالص منافع کی مد میں واجب الادا بقایا جات سے صوبہ کو37 ارب روپے فوری طور پر ادا کرےورنہ ترقیاتی کاموں سمیت دیگر سرگرمیوں کو ری شیڈول کرنا پڑسکتا ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پیسوں کی ادائیگی کے لیے وفاقی حکومت کو خط ارسال کیا ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ 6 ماہ سے بجلی کے خالص منافع کے پیسے نہیں مل رہے ، حالانکہ واپڈا نے نیپرا کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں پیسے دینے کی حامی بھری تھی۔