معذوری کی بنا پر گولڈ میدلسٹ طالبہ سے پنجاب یونیورسٹی کا امتیازی سلوک

https://www.facebook.com/ummat.com.pk/videos/617938218658604/

پنجاب یونیورسٹی نے بیچلرز میں ڈبل میجرز کے ساتھ گولڈ میڈل لینے والی خصوصی طالبہ کنزہ ساجد کو داخلہ دینے سے انکار کردیا ہے۔ کنزہ کو نہ صرف داخلہ ٹیسٹ کے دوران ہال سے باہر نکالا گیا بلکہ ممتحن نے ان کے ساتھ درشت رویہ بھی اپنایا اور کھڑے کھڑے فیصلہ سنایا کہ بورڈ نے انہیں داخلہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کنزہ نے انسانی حقوق کی وکیل عنبرین قریشی کے توسط لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب یونیورسٹی کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے۔ عنبرین قریشی کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں یہ مقدمہ ایک مثال بنے اور آئندہ کوئی تعلیمی ادارہ کسی طالب علم کے ساتھ وہ سلوک نہ کر سکے جو کنزہ کے ساتھ روا رکھا گیا۔

کنزہ دوسری جماعت میں سفید موتیا کا شکار ہوئی تھیں۔ لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی محنت سے والدین اور اساتذہ کو حیران کر دیا۔ وہ میٹرک ، انٹرمیڈیٹ اور بیچلز میں شاندار نتائج لانے میں کامیاب ہوئیں۔ انگریزی ادب اور کلینکل سائیکالوجی کے ساتھ بیچلرز کرنے والی کنزہ پنجاب یونیورسٹی سے کلینکل سائیکالوجی میں ماسٹرز کرنا چاہتی تھیں۔

کنزہ ساجد نے اپنی کہانی ’امت‘ کے محمد زبیر خان کو سنائی۔ دیکھیئے محمد زبیر خان کی یہ ویڈیو رپورٹ۔