پی ٹی آئی رہنماراجہ ریاض نےشیخ رشید کوممبر پی اےسی بنانے کی مخالفت کردی

پاکستان تحریک انصاف کےرہنماراجہ ریاض نےشیخ رشید کوممبر پی اےسی بنانے کی مخالفت کردی۔

راجہ ریاض نے اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کو ممبر اے پی سی بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہناتھا کہ شیخ رشیدکوپبلک اکائونٹس کمیٹی کاممبربنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تحریک انصاف کےارکان موجود ہیں،شہبازشریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں گے ہم رکاوٹ بنیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہناتھا کہ تمام ممبران کمیٹی میں دیانتداری سےکام کریں گے،کمیٹی وہی کام کرے گی جو ملک کے مفاد میں ہوگا ۔