انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراطلاعات خیبرپختونخواشوکت یوسفزئی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
اسلام آبادکی انسداددہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے وزیراطلاعات خیبرپختونخواشوکت یوسفزئی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
وارنٹ مسلسل عدم حاضری پرناقابل جاری کیے گئے ،عدالت نےشوکت یوسفزئی کوگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر ،شفقت محمودنے آج کی حاضری سےاستثنا کی درخواست کی جو عدالت نے منظور کر لی۔
عدالت نے کہا کہ صدرعارف علوی اور عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر آیندہ سماعت پر بحث ہوگی۔
عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔