گیس بحران ۔ وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں وزیراعظم کو گیس کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا

               
February 12, 2019 · اہم خبریں, قومی

وزیراعظم عمران خان نے گیس بحران اور اووربلنگ پر آج اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کو اوور بلنگ کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جائے گا اور اوور بلنگ پر قائم کمیٹی اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو گیس طلب اور رسد میں فرق اور گیس کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایل این جی کے 2 جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے ہیں ، ایل این جی اووائی ای نامی جہازایل این جی ٹرمینل پرلگ گیا جبکہ دوسراجہاز الکرانا بھی چندگھنٹے بعد ٹرمینل پر لگ جائے گا۔