سرگودھا میں 70 سالہ دولہا کو 28سال کی نوجوان دلہن نے لوٹ لیا۔
سرگودھا میں 70 سال کا بابا غلام مصطفیٰ مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانے پہنچا اور درخواست دی کہ اس کی 28 سالہ نوجوان دلہن اسے لوٹ کر چلی گئی ہے ۔
بابا غلام مصطفی کا کہناہے کہ بھلوال کی نوسر باز خاتون نے اس کی شادی کروائی تھی اور دلہن نشہ آور دو د ھ پلا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئی ہے اور اب پتا چلا کہ نکاح خواں بھی جعلی تھا اور گواہ بھی جعلساز تھا ۔
پولیس کا کہناہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔