وزیر اعظم نے حج اخراجات میں اضافہ مجبوری قرار دیدیا۔
وزیراعظم عمران خان سے راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
وزیراعظم سے راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیرصحت عامر کیانی، وزیر پٹرولیم غلام سرور ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے جبکہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ارکان قومی اسمبلی نے اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیر اعظم نے ارکان اسمبلی کو عوام سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں حج سبسڈی اور ترقیاتی فنڈز کی فراہمی پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے حج اخراجات میں اضافے کو حکومت کی مجبوری قرار دیا۔
اس سے قبلوزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی دارالحکومت میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی اجازت دینےسے متعلق اجلاس ہوا۔
وزیراعظم کووفاقی دارالحکومت میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر، موجودہ قواعد وضوابط پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی بڑھتی آبادی کے پیش نظرگرین ایریاز کو محفوظ کرنے کے اقدامات کریں۔
ان کا کہناتھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کوکاروبار خصوصا ًریئل اسٹیٹ میں مواقع فراہم کرنیکی ضرورت ہے۔