پاکستان اسرائیل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین سے متعلق پیغام
پاکستان اسرائیل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین سے متعلق پیغام

عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی رہائشگاہ ترک کر دی

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی رہائش ترک کر دی ہے، اب وہ بنی گالہ میں ہی مستقل رہائش رکھیں گے۔

عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی رہائش ترک کر دی، وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی اسٹاف کالونی میں رہائش اختیار کی تھی تاہم بعض وجوہات کی بنا پر اب انہوں نے وہ رہائش گاہ ترک کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اب بنی گالہ میں مستقل رہائش رکھیں گے، عمران خان پرائم منسٹر سیکرٹریٹ میں صرف وزارت عظمی کے امور سرانجام دیں گے۔