عمران خان (فائل فوٹو)
عمران خان (فائل فوٹو)

وزیر اعظم نے ریلوے ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے ریلوے لائیو ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کا افتتاح کر دیا
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرین کے ذریعے عام  آدمی سفر کرتا ہے،ٹریکنگ ریلوے سسٹم سے مسافروں کو آسانی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چھ ماہ ہونے والے ہیں،نئے پاکستان میں لوگوں غربت سے نکالنا چاہتے ہیں،رواں برس 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہاب سی پیک کے تحت چین کےساتھ متعدد شعبوں میں کام کریں گے،پہلے سی پیک ایک سڑک ،چارپاوراسٹیشنوں کا نام تھا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ریلوے میں جوکرپشن اورچوری ہوئی اس کےکیسزنیب کوبھجوائیں،این آراو ون اوراین آر اوٹوکے بعد کرپٹ لوگوں کا خوف ختم ہوگیا۔

انکاکہنا تھا کہ ماضی حکومت نے جو قرضے لیےاس کےباعث ہماری حکومت 1 دن کا سود 6 ارب روپے ادا کررہی ہے۔قرضوں کی قسط الگ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب،ریلوے میں مزید خرچے کم کریں، میں نے تمام وزارتوں کوکہا ہے کہ اپنے اخراجات کم کریں۔

اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے آمدن میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے،مال بردار گاڑیوں کی تعداد 20 تک بڑھائیں گے۔