ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران عوام سے معافی مانگتے ،نئے پاکستان میں لوگوں کو6 ماہ میں غربت میں دھکیل دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےوزیراعظم کی تقریرپرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کتنی دفعہ یاد کرایاکہ وزیراعظم کی کرسی پربیٹھےہیں،کنٹینرپرنہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب! کنٹینرپرنہیں وزیراعظم کی کرسی پربیٹھےہیں تقریر تو بدل لیں،آپ نے این آر او1علیمہ باجی کو،این آراو2سب سے بڑے ڈاکوؤں اور چوروں کودیدیا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ عمران صاحب آج تقریرمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے پرکم ازکم معافی تومانگتے
عمران خان عوام سے معافی مانگتے 6 ماہ میں نالائقی کی وجہ سے گیس،بجلی کی قیمت میں دگنااضافہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم سے معافی مانگتے کہ6 ماہ میں نوکریوں ،گھروں کا پلان نہیں دے سکا،عمران خان عوام سےمعافی مانگتےانکی حکومت میں مہنگائی کی شرح دگنی ہوگئی
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران عوام سے معافی مانگتےکہ ان سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کرسکے۔