ہم نے پانامہ لیکس میں بھی ملوث 436 افراد کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔فائل فوٹو
ہم نے پانامہ لیکس میں بھی ملوث 436 افراد کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔فائل فوٹو

حکمران کہتے ہیں ہم سے کچھ نہ پوچھو، ہماری آنیاں جانیاں دیکھو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےپاس جاکرحکومت نےاپنےوعدوں اورعہدسےانحراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اب تک عوام سےکیاگیاکوئی ایک وعدہ پورانہیں کرسکی،حکمران کہتےہیں کہ ہم سےپرفارمنس کی بات نہ کرو،ہماری آنیاں جانیاں دیکھو۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اب تک کوئی قانون سازی نہیں ہوئی،جو ادارہ قانون سازی کےلیےبنایاگیاتھا،اس میں گالم گلوچ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی مقبولیت کا گراف دن بدن نیچے آرہاہے،حکومت ڈلیورکرےاوراپنےرہنےکاکوئی جوازپیداکرنےکی کوشش کرے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ حکومت کا پہیہ آگے کی بجائے پیچھے کوگھوم رہاہے،وزیراعظم آئی ایم ایف کےڈومورکےمطالبےکومستردکرکےقوم کومہنگائی کےسونامی سےبچائیں۔