مسلم لیگ ن نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور بھاری بھر کم بلوں کیخلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے،گھریلو اور صنعتی صارفین کےلیے غیر اعلانیہ گیس لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں متعلقہ وزیر سے اس معاملے پر ایوان میں جواب د ینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ توجہ دلاؤ نوٹس احسن اقبال، رانا تنویر اور رانا ثناء اللہ کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔