سوئی گیس کی قیمت میں اضافے کے باعث جہاں ایک طرف عوام میں شدید غم و غصے کی لہر ہے تودوسر جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی اس معاملے پر برہم دکھائی دیتے ہیں ،لگتا ہے کہ گیس بل نے ان کی بھی ہوا نکال دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شیخ رشید کو کو سوئی گیس کا بل 40 ہزار آگیا ہے اور اس حوالے سے انکا کہنا ہے کہ گیس کے بلوں کی وجہ ے عوام بہت پریشان ہے ۔
اسی لیے وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ میں اکیلا بندہ ہوں اور مجھے 40 ہزار روپے گیس کا بل آگیا ہے، عوام بھی گیس کے بلوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔