سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے دور میں خریدے گئے انجن پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق ریلوے کے دو ہزار ہارس پاور کے 10 نئے انجن کراچی پہنچ گئے جبکہ امریکہ سے خریدے گئے،مزید 10 انجن چند روز میں پاکستان پہنچیں گے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ نئے انجن مسافر گاڑیوں میں استعمال کیے جائیں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ریلوے لائیو ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ ٹرین عام آدمی کی سواری ہے، حکومت کی جانب سے عام آدمی کےلیے سفری سہولت پر توجہ دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ٹریکنگ سسٹم سے ریلوے مسافروں کو آسانی ہوگی، ریلوے ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری لائیں گے،غیرملکی سرمایہ کاروں سےمل کرریلوےمیں بہتری لائیں گے۔