سعودی کابینہ نے پاکستان میں معاہدوں کا اختیار وزرا کو دے دیا

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورسعودی کابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان میں معاہدوں کا کلی اختیارپاکستان آنے والے سعودی وزرا کو تفویض کردیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت سعودی کابینہ کے اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر پیٹرولیم خالد الفالح پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔

عجائب گھر اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار سیاحت و قومی ورثے کے سربراہ کو دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ رہے ہیں

اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل ریفائنری سمیت 20 ارب ڈالر کے معاہدے متوقع ہیں۔