مقتول کو دو گولیاں لگیں ۔فائل فوٹو
مقتول کو دو گولیاں لگیں ۔فائل فوٹو

باجوڑ کے 3 محنت کش لاڑکانہ میں قتل

لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو شوگر مل کے قریب  موٹر سائیکل ملزمان کی فائرنگ سے3افراد اجاں بحق ہوگئے۔

رکشہ ڈرائیور کے مطابق نوڈیرو شوگر مل کے قریب سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے رکشہ کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

گولیاں لگنے سے گل خان اور رئیس خان نامی 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ان کے تیسرے ساتھی عارف گل کو زخمی حالت میں چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے، مقتولین محنت کش اور برتن بیچتے تھے، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

’ ارشاد رانجھانی کے واقعے کو چند عناصر لسانی فساد کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں‘